Chand taray hi kia dekhtay reh gy un ko arz o sama dekhtay reh gay

 چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے,انﷺ کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے,Naat,Naat Lyrics,Recent,

چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے,انﷺ کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے,Naat,Naat Lyrics,Recent,


 چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے


انﷺ کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے




پڑھ کے روح الامین ' سورہ واضحیٰ

صورتِ مصطفٰیﷺ دیکھتے رہ گئے




انﷺ کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے

صلی علی نبینا صلی علی محمد ﷺ




وہ ﷺ امامت کی شب وہ صفِ انبیاء

مقتدی ' مقتدا دیکھتے رہ گئے




وہﷺ گئے عرش تک اور روح الامین

سدرہ المنتہی دیکھتے رہ گئے




کیا خبر کس کو کب جامِ کوثر ملا

ہم تو انﷺ کی ادا دیکھتے رہ گئے




نیک و بد پر ہوا انﷺ کا یکساں کرم

لوگ اچھا برا دیکھتے رہ گئے




ہو کے گم اے نصیر انﷺ کے جلووں میں

ہم شانِ رب العلی دیکھتے رہ گئے




چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے

انﷺ کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے...




❤❤💖✨اَللّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ

مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم✨💖❤❤

Post a Comment

0 Comments